مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ حلب کے جنوب میں شامی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے شامی فورسز نےاسٹراٹیجک گاؤں " رسم النفل " پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔شامی فورسز نے سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں کوپسپا کرتے ہوئے شلالہ کبیرہ کے تمام علاقوں کو بھی آزاد کرالیا ہے۔عرب ذرائع کے مطابق شامی فورسز نے لاذقیہ میں بھی کئی علاقوں کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ ادھر روس اور امریکہ نے آئندہ سنیچر 27 فروری سے شام میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جسے شامی حکومت نے بھی قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دہشت گردوں نے حملہ کیا تو شامی فورسز دفاعی کارروائی کرےگي۔
شام کے صوبہ حلب کے جنوب میں شامی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے شامی فورسز نےاسٹراٹیجک گاؤں " رسم النفل " پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
News ID 1862065
آپ کا تبصرہ